وزیراعلیٰ پنجاب کے بروقت اقدامات کی وجہ سے اس مرتبہ کم کیسز سامنے آئے ہیں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پرْعزم ہے, وزیراعلیٰ پنجاب کے بروقت اقدامات کی وجہ سے اس مرتبہ کم کیسز سامنے آئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس میاں برادران کی صورت میں ایماندار اور عوامی قیادت موجود ہے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال لے گی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ناقابل تسخیر بن چکی ہے، مسلم لیگ ( ن) کے کارکن بلدیاتی الیکشن میں بھی تاریخ ساز کامیابی دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔