وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر اتحادی ہونے کی حیثیت سے جے یو آئی کی ترجیحات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں رہنماں نے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں حکومتی کار کردگی سمیت قبائلی علاقوں کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران جے یو آئی کے سربراہ نے بحیثیت اتحادی جماعت کی ترجیحات سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔