ملتان میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل میں تکمیل کو آڑے نہیں آنا چاہیے شہریوں کی گفتگو

ملتان : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور اقتدار میں ملتان میں شروع ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں میں 5 بڑے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ بوسن روڈ کی تعمیر کا کام سال 2012 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونا تھا۔

تاہم مقررہ مدت کے ڈیڑھ سال بعد بھی یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا انتظامیہ 4 مرتبہ اس کی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کر چکی ہے چوک رشیدہ آباد فلائی اوور، چوک قذافی، ناگ شاہ فلائی اوور اور سدرن بائی پاس پر بھی جاری کام تاحال ادھورے پڑے ہیں۔

ان منصوبوں کو بھی گزشتہ سال مکمل ہونا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملتان میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل میں سیاست کو آڑے نہیں آنا چاہیے اورانھیں جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔