پاکستان تحریک انصاف نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 29 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ کل 230 سیاسی جماعتوں میں سے اب تک 36سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت بعض بڑی سیاسی جماعتوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔