نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پولیس نے، مبینہ جہادی تنظیم انڈین مجاہدین کے شریک بانی یاسین بھٹکل کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق یاسین بھٹکل کا تعلق عسکریت پسند گروپ انڈین مجاہدین ہے۔ ان پرحالیہ برسوں میں بھارتی شہر پونے، بنگلور اور حیدرآباد میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع رپورٹس کے مطابق یاسین بھٹکل کو National Investigation Agency نے تنظیم کے ایک اور ساتھی اختر کے ساتھ نیپال سے گرفتار کیا ہے۔۔ مبینہ طور پر یاسین بھٹکل کا نام National Investigation Agency کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔