لیاقت نیشنل ہسپتال کے تحت منی سمپوزیم بعنوان بلڈ کینسر لیموپھیما اینڈ لیکومیاز 31 اگست بروز ہفتہ منعقد ہوگا
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے تحت منی سمپوزیم بعنوان کینسر لیموپھیما اینڈ لیکومیاز مورخہ 31 اگست 2013 ء بروز ہفتہ صبح 11بجے آڈیوٹیوریم لیاقت نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
سمپوزیم سے ڈاکٹر طاہر شمسی ، ڈاکٹر صوبیہ تبسم، ڈاکٹر روزینہ، ڈاکٹر ثنائ، ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر ایس ایم عرفان، ڈاکٹر نائلہ ذاہد، ڈاکٹر سمیول اشرف، ڈاکٹر سعدیہ سلطان اور ڈاکٹر سلمان فریدی اور دیگر ماہرین طب بلڈ کینسر کے مہلک اثرات اور اس حوالے سے احتیاطی تدابیر سے متعلق خصوصی لیکچر دینگے۔