ملتان ڈرائی پورٹ سے جولائی 2012ء سے جون 2013ء تک 7ارب کی برآمدات کو بیرون ممالک بھیجا گیا، خواجہ محمد یونس

ملتان (پی پی سی)چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ڈرائی پورٹ ملتان سے گزشتہ سال جولائی 2012 سے جون 2013 تک 7 ارب روپے کی برآمدات کو کلیئر قراد دیکر دیگر ممالک بھیجا گیا جبکہ 5 ارب روپے کی درآمدات کو ملتان ڈرائی پورٹ کلیئر کیاگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد یونس نے کہا کہ برآمدات اور درآمدات کی کلیئرنس سے حکومت کو ڈیوٹی کی مد میں 97 کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2013 ء میں ملتان ڈرائی پورٹ سے ہونے والی برآمدات کا حجم 55 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 30 کروڑ 10 لاکھ روپے کی درآمدی اشیاء کلئیر کی گئی جن سے حکومت کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔