پاکستانی اشیائے خوراک کی برآمدات میں 22.43 فیصد اضافہ
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد (پی پی سی) رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے مہینے جولائی کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں پاکستانی خوراک کی اشیا کی برآمدات میں 22.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2013 میں 38.319 ڈالر کی مختلف خوراک کی اشیا برآمد کی گئی۔
جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے 317.997 ڈالر کے مقابلے میں 22.43 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا گزشتہ سال کے جولائی کے مہینے کے مقابلے میں رواں مالی سال 2013 کے دوران چاول کی برآمدات میں 33.98 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2012 میں 129.72 ملین ڈالر کی 196.819 میٹرک ٹن کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 173.814 ملین ڈالر کی 292.564 میٹرک ٹن چاول برآمد کیاگیا تاہم باسمتی چاول کی برآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔