شدید مالی مشکلات میں گھری پاکستان اسٹیل ملز کو یومیہ چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خسارے کا سامنا

کراچی (پی پی سی) شدید مالی مشکلات میں گھری پاکستان اسٹیل ملز کو یومیہ چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ ملازمین نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فوری برطرفی اور نئے بورڈ کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے سی ای او واصف محمود اورممبران گزشتہ دس روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں تاہم ابھی تک حکومت نے ادارے کی مالی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اسٹیل ملز کو یومیہ چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات میں پیداوار بمشکل دس فیصد رہ گئی ہے مالی مشکلات کے باعث اسٹیل ملز کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی اسٹیل ملز لیبر ڈیموکریٹک یونین کے صدر ریحان شاہ نے اسٹیل ملز کا بورڈ آف ڈائریکٹرز فوری پرطرف کرکے نیا بورڈ تشکیل دینے کا مطابلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے موجودہ دس فیصد پیداوارکی فروخت بھی نہیں ہوپارہی ہے۔