ریل، ٹرک اور شپمنٹ کے ذریعے مال کی ترسیل تیز کی جائے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی(پی پی سی) چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی آغا جان اختر نے کہا ہے کہ بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنگ میں بہتری لانا ہوگی، ریل، ٹرک اور شپمنٹ کے ذریعے مال کی ترسیل تیز کی جائے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغا جان اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز میں۔
اسٹیک ہولڈرز کو بندرگاہ پر موجود مسائل کے بارے میں آگاہی اور تجاویز ملتی ہیں، جس سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ رینکنگ میں پاکستانی پورٹس پر کنٹینرز کی کلیئرنگ کے وقت میں بہتری لانے کے ساتھ مال کی ترسیل تیز کرنا ہوگی، تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔