سندھ میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ جعلی ہے، قادر مگسی

Qadir Magsi

Qadir Magsi

نوشہرو فیروز (جیوڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ میں قوم پرست ہارے نہیں بلکہ انہیں ہرایا گیا تھا۔ نوشہروفیروز پریس کلب میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

اس کے ہر صوبائی امیدوار کو 15 ہزار اور قومی اسمبلی کے امیدوار کو 30 ہزار بیلٹ پیپر دیئے گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ووٹرز کی جانب سے ٹماٹروں اور انڈوں سے استقبال کے خوف کی وجہ سے اپنے حلقے میں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے کالاباغ ڈیم کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا تو ملک ٹوٹ جائے گا۔