اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن جاری کردیا ہے، انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 امیدواروں کا نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے 9 پنجاب اسمبلی کے 2 ،سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 ،4 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 ارکان کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن جاری کیا گیا۔
غلام احمد بلور، شازیہ مری، عاقب اللہ، سردار شفقت حیات، میاں عبد المنان، شمس النسا،عبید اللہ شادی خیل اور عبد القہر وادان کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 4 اور پنجاب اسمبلی کے 12 کامیاب ارکان نے تاحال الیکشن کمیشن کو اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، جس کی بنا پر ان کی کامیابی کا نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا گیا۔