لاہور (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہاس آفیسر کی سیٹیں ختم کرنے کے خلاف لاہور کے تمام ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ایک تو پہلے ہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی انتہائی کمی ہے اور اب حکومت نے ہاس آفیسرز کی سیٹیں بھی کم کرنا شروع کر دی ہیں جس سے علاج معالجے کی رہی سہی سہولیات مزید کم ہو جائیں گئیں۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر حکومت نے ہاس آفیسرز کی سیٹں بحال نہ کیں تو پیر سے تمام ہسپتالوں میں مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا اور اگر حکومت پھر بھی نہ مانی تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے حکومتی فیصلے کے خلاف ہسپتال کے باہر ریلی بھی نکالی۔