لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں داخلوں میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کرنے والے ملازم کی خود سوزی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ سردار محمد پنجاب یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارنمنٹ میں ملازم تھا جس نے فارمیسی ڈیپارمنٹ میں جعلی داخلوں کی فہرست وائس چانسلر کو بھجوائی تھی جس پر سردار محمد کا دعوی تھا۔
کہ وائس چانسلر نے اسے خاموش رہنے کا کہا اور دبا ڈالا کہ وہ اپنی درخواست کو واپس لے لیکن سردار محمد نے جعلی داخلوں کی فہرست اور درخواست وزیر اعلی کو بھجوا دی جس پر جامعہ کی انتطامیہ نے اسے نوکری سے برطرف کر کے یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی رہائش بھی واپس لے لی ہے جس پر اس نے احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کی۔