لاہور (جیوڈیسک) آئندہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی 37 ڈالر فی ٹن مہنگی ہو گئی ہے۔
جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں گھریلو سلنڈر 53 اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گا جبکہ پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت 130 سندھ 125 خیبر پختونخواہ 135 اور آزاد جموں کشمیر میں 140 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ ترجمان حتمی قیمت کا اعلان 3 ستمبر کو اوگرا کی منظوری سے کیا جائے گا۔