وینس (جیوڈیسک) رنگا رنگ وینس فلم فیسٹیول اٹلی میں شروع ہو گیا ہے۔ پہلے دن سائنس فکشن فلم “دی زیرو تھیورم شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ وینس میں فلمی دنیا کے مشہور میلے کا افتتاح ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اور سینڈرابلوک نے کیا۔
میلے میں دونوں کی نئی فلم “دی گریوٹی”بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ پہلے دن فلومینیا، زیرو تھیورم اور چائلڈ آف گاڈ بھی دکھائی گئیں۔ تھری ڈی سائنس فکشن فلم “زیرو تھیورم” شائقین کی توجہ کا مرکز رہی۔ فلمی میلے میں دنیا بھر سے مختلف زبانوں میں بننے والی فلمیں لائی گئی ہیں۔