کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی بھی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔
کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہو گی تو وہاں رینجرز اور پولیس کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماں ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری سمیت کسی بھی رکن اسمبلی گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ جن فہرستوں کا ذکر فاروق ستار نے کیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں۔