کراچی: جیولر کے گھر پردستی بم سے حملہ، 2 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں طارق روڈ پر جیولر کے گھر پردستی بم کے حملے سے سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ کراچی طارق روڈ پر موٹر سائیکل سوار مقامی جیولر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

دستی بم پھٹنے سے سیکورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دستی بم گھر میں گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی جیولر کی صدر میں دکانیں ہیں اور ان سے بھتہ طلب کیا جارہا تھا۔