گرفتار ورکرز کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جا سکتا ہے: متحدہ

Fake police

Fake police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی میں گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم کے تین کارکنان تاحال لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ سرکاری ایماپر گرفتار کارکنوں کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا جا سکتا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ارکین قومی اسمبلی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات پولیس نے ایم کیو ایم کے جن کارکنوں اور ہمدردوں کو گرفتار کیا تھا ان میں سے تین کارکنان اب تک لاپتہ ہیں ناظم آباد کے محمد اسلم، ڈیفنس کے یونس اور محمود آباد یوسی 3 یونٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔ حق پرست اراکین نے گرفتار ورکرز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔