ایشیا کپ ہاکی، پاکستان سیمی فائنل میں آج جنوبی کوریا سے ٹکرائے گا

Asia Cup Hockey

Asia Cup Hockey

ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل آج پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہاکی ایونٹ کا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔

ایونٹ میں نا قابل شکست پاکستانی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔ قومی ٹیم جیت کے لئے پر امید ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ جیتنا ضروری ہے۔