پاکستان کی ریٹنگ مزید کم ہوسکتی ہے: اسٹینڈرڈ اینڈ پورز

Standard & purz

Standard & purz

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد عالمی اقتصادی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے تنبہیہ کی ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے رقم نہ ملی تو پاکستان کی ریٹنگ مزید کم ہو سکتی ہے۔ ایس اینڈ پی کی نئی رپورٹ میں پاکستان کی ریٹنگ منفی چھ پر برقرار رکھی گئی ہے۔

معاشی حالات میں بہتری آنے کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس مرکزی بینک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ کمزور مالی حالات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی موثر نہیں رہی ہے۔ حکومت کے حالیہ اقدامات سے اگلے دو سالوں کے دوران قرضوں کا تناسب کم ہونے کی امید ہے۔