ملتان: جائیداد کا تنازع، معذور شخص بھائی کے ہاتھوں قتل

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے ٹانگوں سے معذور بڑے بھائی کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ کوٹلہ کمہانوالا کے رہائشی بھائیوں کے درمیان دو مرلے کے پلاٹ پر تنازع شروع ہوا جس پر الطاف حسین نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے معذور بھائی شاکر حسین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل اور دوسرے بھائی اکبر کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاکر حسین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ الطاف حسین اور اس کے تین بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔