گوجرانوالہ: وکلا کا بوگس چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم پر تشدد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں وکلا نے بوگس چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کو بار روم میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

فیروز والا کے رہائشی جعفر حسین بوگس چیک دینے کے سلسلے میں آج گوجرانوالہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوا جہاں پر اس کی مدعی کے وکیل چودھری رفیق ایڈووکیٹ سے تکرار ہو گئی۔ وکلا نے عدالت سے باہر نکلتے ہی جعفر کو پکڑ کر زبردستی بار روم میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔