کروڑ پتی شیخ عمر فرخ وینا کے خوابوں کا نیا شہزادہ

Sheikh Omar

Sheikh Omar

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی اداکارہ وینا ملک ان دنوں اپنے نئے دوست کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق وینا ملک کے نئے ساتھی پاکستانی نژاد نارویجن کروڑ پتی ہیں۔ اس سے پہلے وینا ملک کے بھارتی اداکار اشمیت اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

اس بار ان کی تصاویر ایک نارویجن کروڑ پتی شخص شیخ عمر فرخ کے ساتھ شائع ہوئی ہیں۔ شیخ عمر ناروے کے رہائشی ہیں اور ان کا شمار ناروے کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک انہیں اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے بھارت میں اجمیر شریف جا کر دعا بھی مانگی۔ وینا ملک کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔