کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ایم کیوایم کا حزب اختلاف کا کردار ہضم نہیں ہورہا۔ حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر نوے کی سیاست کو دو ہرایا گیا۔
تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دیں گے۔ حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہیں،اس لیے اب اچانک فہرستیں تیار ہورہی ہیں۔ تعمیری اپوزیشن کو برداشت نہ کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجر ریپبلکن آرمی کے نام سے آج ایک نیا شوشا چھوڑا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں کس قسم کی جمہوریت ہے سمجھ نہیں آرہا کہ ایسارویہ اچانک کیوں اختیار کیا گیا ہے۔