دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی روابط جاری ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات متوقع ہے، پاکستان حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے اقدامات کر رہی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم منموہن سنگھ کیدرمیان ملاقات متوقع ہے، پاک بھارت وزرا ئیاعظم ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سمیت تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ سے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت جاری ہے ، پاکستانی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے اقدامات کر رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ بقیہ سزا پاکستان میں کاٹے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیئے، پاکستان چاہتا ہے کہ شام میں مسلح مداخلت نہ ہو، دوحا میں طالبان دفتر کام کر رہا ہے اس کا علم نہیں، پاکستان کے روس سے پہلے اسٹریٹیجک مذاکرات کل ہوئے۔