عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اے این پی رہنماں کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ راچی میں کارکنان کی گرفتاری پر عوامی نیشنل پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ترجمان اے این پی کے مطابق پولیس نے رات گئے چھاپہ مار کر ضلع ملیر کے صدر سعید افغان، جنرل سیکریٹری احسان خان سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہمنا بشیر جان نے کارکنان کی گرفتاری پر سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔