پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں اور گندم کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک قلندر لودھی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاو میں ذرائع سے گفت گو میں بتایا کہ آٹے کی قیمت میں محض 20 روپے فی تھیلا کے حساب سے اضافہ ٹرانسپورٹیشن کے چارجز کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں گندم کی کوئی کمی ہے اور نہ آٹے کا کوئی بحران ہے۔ مارکیٹ میکنزم کے مطابق مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔