عازمین حج کو معلومات کی فراہمی، ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Hajj

Hajj

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو معلومات کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایس سروس، ہیلپ لائن اور ویب سائٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسمارٹ فون کے ذریعہ بھی پاکستان اور سعودی عرب سے شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے ذرائع کو بتایا کہ ایس ایم ایس سروس دو سے تین دنوں میں شروع کر دی جائیگی، اس کے ذریعے عازمین حج کوان کے نمبر، فلائیٹ شیڈول، سیٹ نمبر، ائیرلائن اور روانگی کے وقت کے علاوہ مناسک حج سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اسمارٹ فون انروئیڈ ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی پاکستان اور سعودی عرب سے شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ویب سائٹس کا افتتاح 3 ستمبر کو کریں گے۔ پہلی حج پرواز 9 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوگی، مجموعی طور پر 288 پروازیں جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 85 ہزار 696 اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 43 ہزار 266 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔