ایف سی آر کمشنر نے شکیل آفریدی کی اپیل منظور کرلی، سزا کالعدم قرار

FCR commissioner

FCR commissioner

ایف سی آر کمشنر نے شکیل آفریدی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے فیصلے تک ضمانت نہیں ہوگی۔ کمشنر پشاور نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس خیبر ایجنسی کے حوالے کردیا۔ ایف سی آر کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس پولیٹیکل انتظامیہ کو بھیجا جا رہا ہے۔

ایف سی آر کمشنر نے شکیل آفریدی کی پہلی سزا ختم کردی۔ جاری کئے گئے فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ شکیل آفریدی کیس کا نیا ٹرائل کریں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے فیصلے تک ضمانت نہیں ہوگی۔

شکیل آفریدی نے سزا کے خلاف جون دو ہزار بارہ میں ایف سی آر کمشنر کے سامنے اپیل کی تھی۔ شکیل آفریدی کو کالعدم تنظیموں سے روابط پر اے پی اے باڑہ ناصر خان نے پینتیس سال قید اور دو لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔