اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں مولانا فضل الرحمان کی۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران جے یو آئی ف کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے امور پر بھی بات کی گئی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے وزیر اعظم کے ماموں کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔