ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے: محمد شاہد مغل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ نو منتخب صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے یہ اعلان کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں موجود جذبات کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نو منتخب صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا اعلان خوش آئندہ بات ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے پیشرفت ہورہی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد کونسل آف یورپ کنونشن کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا جائے گا اور پاکستان باضابطہ طورپر درخواست کرے گا۔سابقہ حکومت میں امریکی تو ریمنڈ ڈیوس کو واپس لے گئے تھے اور لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی تھی۔