لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف سے ہالینڈ کے سفیر نے لاہور میں ملاقات کی، وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک نے ملاقات کی جس کے دوران لائیو سٹاک، ڈیری فارمنگ، زراعت اور انرجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پنجاب کے صنعت، زراعت، لائیوسٹاک و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مزید ضرورت ہے تا کہ باہمی تجارت کو فروغ ملہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک نے پنجاب میں ترقی کے منصوبوں میں شہباز شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ میٹرو بس شاندار منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا ہالینڈ اور پاکستان میں تعلقات میں مزید بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔