سکھر: دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پرنقل مکانی شروع

Sukkur

Sukkur

دریا ئیسندھ میں گڈو بیراج کے مقام پرسیلابی پانی کے بہا میں کمی ہورہی ہے،اب پانی کا بہا تقریبا تین لاکھ اسی ہزار کیوسک تک جا پہنچا ہے جبکہ سکھر میں بھی پا نی کی سطح اب تین لاکھ نوے ھزار کیوسک ہے۔ جبکہ کوٹری میں پا نی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وقت کوٹڑی کے مقام پر پانی کی سطح تین لاکھ چوبیس ہزار ہے۔سکھربیراج پرسیلابی پانی کی سطح میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے اورپا نی تین لاکھ نوے ہزار کیوسک پانی کا ریلادریا سندھ میں سکھر کے مقام سے گزررہا ہے

دوسری جانب محکمہ آبپاشی پرانے ٹوڑی بند ،کے کے بند، قادرپور لوپ بند ،نصرت لوپ بند، بیگاری بند، عاقل آگانی بند۔ علی واھن بند سمیت قریشی بند کے مقام پر بھاری مشینری اورعملے کی مدد سے سیلابی پانی کی جانب سے بند کو پہنچنے والے نقصان پرکام جاری ہے اور محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق سندھ میں تمام بندوں کی حفاظت بھرپور طریقے سے کی جارہی ہے تاکہ شہری آبادی کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔