شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال یورپی یونین کی کمیٹی نے امریکا سے ثبوت مانگ لئے۔ یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور کی میٹنگ میں شام کے مسئلے پر گفتگو کی گئی۔ کمیٹی نے کہا کہ شام میں جاری دو سالہ خانہ جنگی کے دوران دس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں اور اب انہیں ایک نئے خطرہ بیرونی فوجی کاروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی نے عالمی برادری سے اس بات کی اپیل بھی کی ہے کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لئے اب بھی وقت ہے۔ امریکا اور برطانیہ کو شام میں فوجی کاروائی کے لئے جلد بازی سے گریز کرنا چاہیئے۔