شام میں فوجی کاروائی کو برطانوی پارلمینیٹ نے مسترد کر دیا

British

British

شام میں فوجی کاروائی کا فیصلہ برطانوی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا۔ رطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور عوام فوجی کاروائی کے حق میں نہیں۔ شام کے مسئلے پر برطانوی پارلیمنٹ تقسیم ہوگئی۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ کیاجلاس میں شام میں فوجی کاروائی پرحق رائے دہی کرائی گئی۔ جس میں قرارداد کو تیرہ ووٹوں کے فرق سے مسترد کردیا گیا۔ قرارداد کی مخالفت میں دو سو پچیاسی جبکہ حق میں دوسو بہتر ووٹ ڈالے گئے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام شام کیخلاف کاروائی کیحق میں نہیں۔ حکومت عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مزید شواہد فراہم کرنے کا اپوزیشن مطالبہ بھی ارکان پارلیمنٹ نے مسترد کردیا تھا۔