نیشنل بینک نے ملک بھر میں اپنے کسٹمرز کو برانچ کے بغیر سہولیات کی فراہمی کے لئے پی ٹی سی ایل کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ترجمان نیشنل بینک نئے معاہدے کے تحت نیشنل بینک اکاونٹ ہولڈروں اور کسٹمرز کو بلا برانچ کے ملک بھر میں ان کے ذاتی اور کارپوریٹ مسائل کے حل پیش کرسکے گا۔
اب نیشنل بینک کے کسٹمرز اور اکاونٹ ہولڈرز کو اب پنشن کی وصولی، بلوں کی ادائیگی، تنخواہوں کی وصولی اور بیرون ملک سے آنے والی رقوم کی وصولی قریبی یو فون کے فرنچائز سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔
بینک سے قرض حاصل کرنے والے کسٹمرز بھی اس سہولت کو استعمال کرسکیں گے۔ اس وقت یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے پورے ملک میں نو ہزار ریٹیل آوٹ لیٹس ہیں جبکہ نیشنل بینک کی ملک بھر میں تیرہ سو سے زائد برانچیں موجود ہیں۔ اب نیشنل بینک کے اکاونٹ ہولڈرز اور کسٹمرز کو اب تقریبا ساڑھے دس ہزار آوٹ لیٹس سے لامحدود خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔نیشنل بینک کے ملازمین بھی یو مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے آوٹ لیٹس سے بھی اپنی تنخواہ وصول کرسکیں گے-