سترویں فلم فیسٹول کی رنگینیوں کا آغا ز سائنس فکشن فلم گریویٹی سے ہوا۔ سترویں وینس فلم فیسٹول کی رونقوں کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جسمیں دنیا بھر کے نامور اداکار اور ہدائتکاروں نے شرکت کی۔ وینیس فلم فیسٹول دنیا کا قدیم ترین فلمی میلہ ہے ۔جس میں ہر سال دنیا بھر کی بے شمار فلموں کی بہار دیکھنے کو ملتی ہے۔
اس بار وینیس فلم فیسٹول میں بیس فلمیں حصہ لیں گی جن میں دو ڈاکومینٹریز بھی شامل ہیں ۔میلے میں بہترین فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ نئی آنے والی فلموں کے پریمئیرز ہوں گے۔ وینیس فلم فیسٹول کا آغاز بالی ووڈ کے دو آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ،جارج کلونی اور سینڈرا بلاک کی سائنس فکشن ڈرامہ فلم گریویٹی سے ہوا ۔وینس فلمی میلے اٹھائیس اگست سے سات ستمبر تک جاری رہے گا۔