آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انتالیس رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ساوتھ ایمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ آرون فنچ نے شاندار پرفارمنسسز دکھاتے ہوئے نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ 156 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیرن باش نے تین کھلاڑی آٹ کیے۔میزبان انگلش ٹیم جواب میں مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 209 رنز بنا سکی ،جو روٹ کے ناقابل شکست 90 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ اکتیس اگست کو چیسٹر لی سٹریٹ میں ہو گا۔