جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست، پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

Pakistan

Pakistan

ایشیا ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ قومی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ایشیا ہاکی کپ کا اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ بتسویں منٹ میں کوریا نے گول کر ڈالا۔ ایک صفر کی کورین برتری کے ساتھ پہلا ہاف ختم ہو گیا۔

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو دونوں ٹیمیں زیادہ پرجوش نظر آئیں۔ قومی کھلاڑیوں نے گول کے کئی اہم مواقع ضائع کئے۔ کورین ٹیم نے چالیسویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا۔ اس کے بعد کپتان محمد عمران نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے سکور دو ایک کر دیا۔ ورلڈ کپ کے بارہ ایونٹس میں پاکستان سب سے زیادہ چار بار کا چیمپئن بنا۔ اس شاندار ریکارڈ کے باوجود پاکستان اب ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا۔