بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خونی جھڑپ میں 5 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی، تازہ جھڑپ گاندربل کے ایک جنگل میں ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان خونی جھڑپ میں 5 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق تگازہ جھڑپ گاندربل میں اس وقت شروع ہوئی۔
جب بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک جنگل کا محاصرہ کیا اور مجاہدین کو سرنڈر کرنے کی دھمکی دی تاہم حزب المجاہدین کے کمانڈوز نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ شروع کر دیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ جھڑپ کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کا بھی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جبکہ بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 5 مجاہدین کو شہید کیا ہے۔