کل جماعتی حریت کانفرنس کی بانکی مون سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل

Syed Ali Gillani

Syed Ali Gillani

سری نگر (جیوڈیسک) لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بانکی مون سے لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں 10 ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی میں مدد کریں اور بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ لواحقین کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کرے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔