یمن : طوفانی بارشوں سے 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Yemen Rain

Yemen Rain

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں طوفانی بارشوں سے کئی علاقوں میں 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بارشوں سے اب تک 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن میں دو مہینے سے جار ی طوفانی بارشوں سے 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر بارشیں مغربی یمن کے پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں بارش کا پچیس سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تیس سال میں ایسی بارش نہیں دیکھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے نا صرف کئی ایکڑ زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے بلکہ بہت سے گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔