ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیامیتابھ اور جیا بچن کی 1973 کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہے جس میں بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اور ٹولی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے۔زنجیر کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے دو نئے گانوں قاتلانہ اور خوچے پٹھان کی زبان کی وڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔شبیر احمد کے تحریر کردہ” قاتلانہ رات ہے” کے بولوں پر مبنی گانے کوپلے بیک سنگر شویتا پنڈت جبکہ اشرف علی اور شبیر احمد کے تحریر کردہ”خوچے پٹھان کی زبان”کو شباب صابری اور معروف گلوکار سکھوندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کیساتھ پرکاش راج، سنجے دت،ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کررہے ہیں جبکہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔
سنجیو لامبا، مہیش راماناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند، میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔ 75 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت 6 ستمبر کوبیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبان میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔