اسلام آباد (جیوڈیسک) خارجہ پالیسی اور کراچی کی صورت حال پر سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی ریکوزیشن پر پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی اور مسلم لیگ ق کے چالیس ارکان کے دستخط ہیں۔
ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد سینیٹر رضا ربانی کا ذرایع سے بات چیت میں کہنا تھاکہ حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا، اس لیے اجلاس بلانے کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں بچا۔