کوئٹہ: کھلو نا نما بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک، بھائی زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کھلو نا نما بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک اور اسکا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے علا قے اختر آباد میں کھلونا نما بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بلال احمد اور اسکا دس سالہ بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

انھیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹرز ابھی تک زخمی کی صورتحال بتانے سے قاصر ہیں۔ واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔