فیروزوالا: اسپتال کے ڈاکٹروں کا مریض کے ورثہ پر تشدد

Ferozewala

Ferozewala

فیروزوالہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ڈسٹرکٹ اسپتال ٹراما سینٹر ایمرجنسی میں علاج کے لیے آئے مریض کے ورثا کے ساتھ ڈاکٹروں کا ناروا سلوک، انتظامیہ نے مریض کے والد شبیر کو مار مار کر ایک کمرے میں محبوس کردیا۔

اطلاع ملنے پر ذرائع کی ٹیمیں اسپتال پہنچیں تو اسپتال انتظامیہ نے ذرائع ٹیم کو محبوس کئے جانے والے شبیر کے پاس نہ جانے دیا بیمار بچہ اسپتال میں تڑپتا اور بار بار قے کرتا رہا لیکن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈیوٹی ڈاکٹرز مسرور کیفی، ڈاکٹر وقاص اور اسپتال انتظامیہ نے بیمار بچے کے والد اور اسکے چچا کو محض اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے بچے کو لاہور کے اسپتال میں ریفر کئیے جانے کی سلپ طلب کی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محبوس کئے جانے والے شبیر کو ڈاکٹروں کے چنگل سے آزاد کروا دیا اور ورثا کو یقین دہانی کروائی کے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران اسپتال میں دیگر مریضوں کا علاج بھی رکا رہا، تشدد کا شکار ہونے والے شبیر حسین نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غنڈہ گرد ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔