مردان (جیوڈیسک) مردان پو لیس نے پانچ کرو ڑ رو پے کے تاوان کیلئے اغوا کیے گئے تاجر کے بیٹے کو باز یاب کرا کے بین الصوبائی اغوا کار گینگ کے چار ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی مردان وقار خان نے ذرائع کو بتایا کہ مقامی ٹمبر مرچنٹ فخرالاسلام کے 19 سال کے بیٹے حماد اسلام کو عید الفطر سے چار روز قبل شیخ ملتون ٹاون سے گن پوا ئنٹ پر اغوا کیا گیا تھا۔
جسے دو دن مردان اور بعد میں نوشہرہ کے علا قے مانکی میں رکھا گیا۔ اغوا کا روں نے حماد کے موبائل فون پر اس کے والد سے پانچ کرو ڑ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے چند روز بعد پولیس نے ایک ا غوا کا ر کا نمبر ٹر یس کر کے حماد کو بازیاب کرا لیا اور چاروں ملز مان کو گرفتار کر لیا۔