کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس نے فارم ہاوس کے گودام پر چھاپا مار کرٹرک سمیت نیٹوکا گمشدہ کنٹینراور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔ نجی ٹریکنگ کمپنی اور اینٹی کار لفٹنگ سیل نے مشترکا کارروائی کرکے میمن گوٹھ سے گزشتہ رو ز ٹرک سمیت غائب ہونے والا نیٹوکنٹینر برآمد کر لیا۔
لوٹا ہوا مال میمن گوٹھ میں واقع ایک فارم ہاوس کے گودام میں چھپایا گیا تھا، برآمد کیے گئے سامان میں ڈٹر جنٹ اورسیمنٹ شامل ہیں۔ ٹریکر کمپنی کے منتظم کے مطابق ٹرک اور کنٹینر میں ٹریکر نصب تھا جس کی مدد سے اس کی نشاندہی ہوسکی۔