بھارت کا پہلے فوجی مصنوعی سیارے کا کامیاب تجربہ

India

India

بھارت نے اپنا پہلا فوجی مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ بھارت کا پہلا مصنوعی سیارہ 7-GSATکامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

جبکہ یہ دشمن کے بحری جہازوں اور آبدوزوں کے محل وقوع کی مانیٹرنگ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریگا۔ بھارت کے اس مصنوعی سیارے پر کل لاگت 185 کروڑ روپےآئی ہے۔